the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
پاکستان
ممبئى، 28 دسمبر (يو اين آئى) عام ڈگر سے ہٹ کر بنى فلم شطرنج کے کھلاڑى ميں اپنى اداکارى کا لوہا منوانے والے بالى ووڈ کے مشہور اداکار فاروق شيخ کا کل رات دوبئى ميں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگيا وہ 65 برس کے تھے ۔
ذرائع نے بتايا کہ وہ ايک کنسرٹ کے لئے وہاں گئے تھے دوبئى ميں کاغذى کارروائى پورى کرنے کے بعد آج ان کى ميت ممبئى لائى جائے گى۔
فاروق شيخ نے ستيہ جيت رے کى شطرنج کے کھلاڑى کے علاوہ چشم بدور کسى سے نہ کہنا اور نورى جيسى کئى بہترين فلموں ميں اپنى اداکارى کے جوہر دکھائے تھے۔
25 مارچ 1948 کو پيدا ہوئے فاروق شيخ نے 1970 اور 1980 کى دہائى ميں بننے والى “آرٹ فلموں” ميں اپنے کام کے لئے ديس وبديس ميں شہرت پائى۔
فارو ق شيخ نے تقسيم ہند پر ايم ايس ميتھو کى فلم گرم ہوا سے اپنے فلمى کيئر کا



آغاز کيا تھا۔ ساگر سرحدى کى فلم بازار بھى ان کى بہترين فلموں ميں شمار ہوئى ہے۔
انہيں سنجے پورن سنگھ چوہان کے “لاہور ‘‘کے لئے بہترين معاون اداکار کا 2010 قومى فلم ايوارڈ ديا گيا تھا۔
ان کى آخرى فلم کلب ۔60 اسى ماہ جارى ہوئى تھى۔ ان کى حاليہ فلموں ميں شنگھائى اور يہ جوانى ہے ديوانى شامل ہيں۔
انہوں نے کئى ٹى وى سيريل اور شوز ميں بھى اداکارى کى اور اسٹيج پر بھى کام کيا۔ انہوں نے مقبول ٹاک شو “جينا اسى کا نام ہے‘‘ کى ميزبانى کے لئے بھى شہرت حاصل کى جس ميں انہوں نے بالى ووڈ کے کئى اداکاروں کے انٹرويو لئے۔
فلمى دنيا کى ممتاز شخصيات اميتابھ بچن ، دپتى نول ، جاويد اختر، شيکھر کپور ، مہيش بھٹ ، شبانہ اعظمى ، اوم پورى ، بومن ايرانى  اور سميرتى ايرانى نے ان کى موت پر رنج و غم کا اظہار کيا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.